سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فوج کی پہرے داری کرنے والے پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کی سند میں عمر بن عبدالعزیز کی ملاقات سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2438]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في اسناده علتان: الانقطاع وضعف صالح بن محمد بن زائدة، [مكتبه الشامله نمبر: 2445] » اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، اور صالح بن محمد ضعیف ہیں۔ تخریج کیلئے دیکھئے: [أبويعلی 1750] ، [سنن سعيد بن منصور 2416] ، [مصباح الزجاجه 394/2] ، [البيهقي 149/1، و مرسلًا بسند ضعيف]