تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
سنن دارمی میں عربی لفظ تلاش کریں:
سنن دارمی میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سنن دارمي
من كتاب الجهاد
کتاب جہاد کے بارے میں
7. باب فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ في سَبِيلِ اللَّهِ:
7. اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کا مقام و مرتبہ
حدیث نمبر: 2433
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مُقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ الرَّجُلِ سِتِّينَ سَنَةً".
سیدنا عمران بن حصین رضى اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جو شخص صف میں آ کر کھڑا ہو اس کا مقام و مرتبہ اور کھڑا ہونا ایک آدمی کی ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2433]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده علتان: ضعف عبد الله بن صالح والانقطاع فإن الحسن لم يثبت سماعه من عمران، [مكتبه الشامله نمبر: 2441] »
اس روایت میں عبداللہ بن صالح ضعیف ہیں اور حسن رحمہ اللہ کا سماع سیدنا عمران بن حصین رضى اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ دیکھئے: [بزار 1666] ، [طبراني 168/18، 377] ، [مجمع البحرين 2713، وله شاهد عند أحمد 524/2] ، [ترمذي 1650] ، [حاكم فى المستدرك 68/2] ۔ لیکن ترندی میں ہے: ”تم میں سے کسی ایک کا اللہ کی راہ میں ایک بار کھڑے ہونا اپنے گھر میں ستر برس تک نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔“