سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کی بہن نے نذر مانی کہ وہ حج کے لئے پیدل اور ننگے سر جائے گی، میں نے اس کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بہن سے کہو سر ڈھانپ لے اور سوار ہو جائے اور تین دن کے روزے رکھے۔“(یعنی نذر پوری نہ کرنے کا کفارہ دے)۔ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2371]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبيد الله بن زحر وأبو سعيد الرعيني هو: جعثل بن هاعان. والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2379] » اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1866] ، [مسلم 1644] ، [أبوداؤد 3299] ، [ترمذي 1544] ، [نسائي 3823] ، [ابن ماجه 2134] ، [أبويعلی 1753]