سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب میں پھونکنے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2171]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2180] » اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3728] ، [ترمذي 1888] ، [ابن ماجه 3428] ، [أبويعلی 2402] ، [ابن حبان 5316] ، [الحميدي 535] ، [بغوي فى شرح السنة 3035]
وضاحت: (تشریح احادیث 2169 سے 2171) ان احادیث میں پانی یا کسی اور پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے گریز کرنے کا حکم ہے۔ مبادا منہ سے کچھ گرے اور پانی میں پڑ کر اسے ملوث کر دے، جس سے دوسروں کو تکلیف یا نفرت و کراہت ہو۔ واللہ اعلم۔