تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
سنن دارمی میں عربی لفظ تلاش کریں:
سنن دارمی میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سنن دارمي
من كتاب الاشربة
مشروبات کا بیان
8. باب مَا قِيلَ في الْمُسْكِرِ:
8. نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 2134
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ، قَالَ: "كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ حَرَامٌ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع (شہد سے بنائی جانے والی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شراب نشہ آور ہو حرام ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2134]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2142] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5585] ، [مسلم 2001] ، [ترمذي 1863] ، [نسائي 5607-5610] ، [أبويعلی 4360] ، [ابن حبان 5345] ، [الحميدي 283] ۔ نیز دیکھئے: [منحة العبود 1729]

وضاحت: (تشریح حدیث 2133)
نسائی کی روایت میں ہے: بتع اور مرز کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا چیز ہے؟ عرض کیا گیا بتع شہد اور مرز جو کی شراب ہے۔
فرمایا: جس چیز سے نشہ ہو وہ حرام ہے۔
معلوم ہوا کہ نام کچھ بھی ہو اور کسی بھی چیز سے شراب کشید کی جائے، جس چیز سے نشہ ہو جائے وہ حرام ہے۔
ایک حدیث میں ہے: «كل مسكر حرام و كل مسكر خمر» [بخاري 4343] ، [نسائي 5588] ، یعنی ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے، یعنی جس سے بھی نشہ ہو جائے وہ خمر، نام خواہ کچھ بھی ہو۔
«الخمر ما خامر العقل» خمر وہ ہے جو عقل کو سلب کر لے۔