سیدہ ام سلمۃ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کا ارادہ قربانی کرنے کا ہو وہ ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں نہ اپنے ناخون کاٹے نہ بال منڈوائے۔“[سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 1986]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1990] » اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1977] ، [أبوداؤد 2791] ، [ترمذي 1523] ، [نسائي 4373] ، [ابن ماجه 3149، 3150] ، [أبويعلی 6910] ، [ابن حبان 5897] ، [الحميدي 295]