سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی لیکن میری کسی بیوی نے مجھے بیدار کر دیا لہٰذا میں بھول گیا (کہ وہ کون سی رات ہے) سو تم رمضان کے آخری عشرے میں اسے تلاش کرو۔“[سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1823] » اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن صحیح سند سے یہی حدیث موجود ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1166] ، [أبويعلی 5972] ، [ابن حبان 3678]