ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا سفر کا ارادہ ہے، آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو روزہ رکھنا اور چاہو تو نہ رکھنا۔“[سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1745]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1748] » اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1942] ، [مسلم 1121] ، [أبوداؤد 2402] ، [ترمذي 1121] ، [نسائي 2383] ، [ابن ماجه 1662] ، [أبويعلی 4502] ، [ابن حبان 3560] ، [الحميدي 201]