سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے میں وصال نہ کرو“، عرض کیا گیا: آپ تو ایسا کرتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کے مثل نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1742]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1746] » اس روایت کی سند صحیح اورمتفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1961] ، [مسلم 1104] ، [أبويعلی 2874] ، [ابن حبان 3574]