سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار «اَسْتَغْفِرُ اللهُ» کہتے پھر یہ کہتے: «اللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ ...... تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» تک۔ ”اے الله تو تمام عیوب سے پاک ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے اے بزرگی و عزت والے تو بڑی برکت والا ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1386]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1388] » اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالمغیرہ کا نام عبدالقدوس بن حجاج ہے اور ابواسماء رحبی کا نام: عمرو بن مرثد ہے۔ دیکھئے: [مسلم 591] ، [أبوداؤد 1513] ، [ترمذي 300] ، [نسائي 1336] ، [ابن ماجه 928] ، [ابن حبان 2003]