سیدنا قطبۃ بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نماز فجر کی پہلی رکعت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «﴿وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ﴾»[ق: 10/50] پڑھتے ہوئے سنا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1333]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1335] » یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 166، 457] ، [ترمذي 306] ، [نسائي 949] ، [ابن ماجه 816]