سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نماز فجر کو روشنی میں پڑھو یہی باعث اجر عظیم ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل محمد بن عجلان، [مكتبه الشامله نمبر: 1254] » اس روایت کی سند میں محمد بن عجلان متکلم فیہ ہیں، لیکن اس کے شواہد ہیں۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 1490/1489] ، [موارد الظمآن 263] ، [مصنف عبدالرزاق 2159]