سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو عورت، گھوڑے اور مکان میں ہوتی۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجهاد و السير: 2859 و مسلم: 2226 و ابن ماجه: 1994»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 917
فوائد ومسائل: اگر یہ عقیدہ یہ رکھا جائے کہ مذکورہ چیزیں انسان کی تقدیر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان کی وجہ سے خوشحالی یا آسانی نہیں آرہی تو یہ شرکیہ عقیدہ ہے کیونکہ ان تمام امور کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ تاہم اگر ان سے انسان کو پریشانی ہے تو شریعت نے انہیں بدلنے کا اختیار دیا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 917