سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت اس قوم پر نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 14/4، المروزي فى البر والصلة: 136 و الطبراني فى الكبير كما فى جامع المسانيد: 6018 و البيهقي فى الشعب: 7590، الضعيفة: 1456»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 63
فوائد ومسائل: یہ روایت ضعیف ہے اس کی سند میں ابو ادام کذاب اور متروک الحدیث ہے، تاہم اللہ کے نافرمانوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے اور نہ ہی انہیں اپنی مجالس میں بٹھانا چاہیے کیونکہ بری صحبت کے اثرات بہر صورت ضرور ہوتے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 63