سالم مولی عبداللہ بن عمرو رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو جب سلام کہا جاتا تو سلام کے جواب میں زیادہ کلمات فرماتے۔ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ وہ تشریف فرما تھے تو میں نے کہا: السلام علیکم! انہوں نے جواب دیا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! میں پھر ایک مرتبہ آیا اور کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! تو انہوں نے جواب دیا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! پھر ایک دفعہ ان کے پاس آیا تو میں نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! انہوں نے جواب دیا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ و طبيب صلواتہ! تجھ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکات اور اس کی پاکیزه صلوات ہوں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا: تفرد به المصنف»