سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ایک آدمی نے اسلام قبول کیا جبکہ وہ بہت زیادہ کھایا کرتا تھا، پس جب اس نے اسلام قبول کر لیا تو وہ کم کھانے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، جبکہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 721]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاطعمة، باب المومن ياكل فى معي واحد، رقم: 5397 . مسلم، كتاب الاشرية، باب المومن ياكل فى معي واحد الخ، رقم: 3060 . سنن ترمذي، رقم: 1818 . مسند احمد: 415/2 .»