سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: فرض نماز کے بعد کون سی نماز افضل ہے؟ ماہ رمضان کے روزے کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد آدمی کا رات کے آخری تہائی حصے میں نماز پڑھنا اور ماہ رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 410]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصيام، باب فضل صوم المحرم، رقم: 1163 . سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب فى صول المحرم، رقم: 2429 . سنن ترمذي، رقم: 438 . سنن ابن ماجه، رقم: 1742 . مسند احمد: 302/2 .»