سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ابوسلمہ کے بچے میری پرورش (کفالت) میں ہیں، کیا میرے لیے کفایت کرتا ہے کہ میں صدقہ میں سے ان پر خرچ کروں، اور میں ان پر خرچ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزكوٰة /حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الزكاة، باب الزكاة على الزوج والا يتام فى الحجر، رقم: 1466 . مسلم، كتاب الزكاة، باب فضل التفقة والصدقة الخ، رقم: 1000 .»