سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز چاشت کی دو رکعتوں پر محافظت کی تو اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہو۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الوتر، باب صلاة الضحي، رقم: 476 . سنن ابن ماجه، كتاب اقامة الصلاة، باب ماجاء فى صلاة الضحي، رقم: 1382 . قال الشيخ الالباني: ضعيف .»