وعن حكيم بن معاوية القشيري عن أبيه قال: قلت: يا رسول الله ما حق زوجة أحدنا عليه؟ قال: «أن تطعمها إذا طعمت وتكسوها إذا اكتسيت» الحديث وتقدم في عشرة النساء.
سیدنا حکیم بن معاویہ قشیری رحمہ اللہ کی اپنے باپ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک پر اس کی اہلیہ کا کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب خود کھاؤ تو اس کو بھی کھلاؤ۔ جب خود پہنو تو اس کو بھی پہناؤ اور اس کے منہ پر نہ مارو اور اسے قبیح نہ کہو۔“ لمبی حدیث ہے جو «عشرة النساء» کے باب میں پہلے گزر چکی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 978]