الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
13. باب الرضاع
13. دودھ پلانے کا بیان
حدیث نمبر: 974
وعن زياد السهمي قال:" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تسترضع الحمقى" أخرجه أبو داود وهو مرسل وليست لزياد صحبة.
سیدنا زیاد سہمی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احمق و کم عقل عورتوں کا دودھ پلانے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ابوداؤد نے نکالا ہے اور یہ مرسل ہے کیونکہ زیاد کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب النكاح/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: « [إسناده ضعيف، ومرسل] أخرجه أبوداود في المراسيل، حديث:207، وزاد: "فإن العين يشبه" وفيه هشام بن إسماعيل المكي وهو مجهول.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 974 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 974  
تخریج:
« «إسناده ضعيف، ومرسل» أخرجه أبوداود في المراسيل، حديث:207، وزاد: "فإن العين يشبه" وفيه هشام بن إسماعيل المكي وهو مجهول.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«زیاد سہمی» تقریب التہذیب میں ہے کہ یہ تیسرے طبقے کا آدمی ہے اور مجہول ہے۔
مرسل حدیث بیان کرتا ہے۔
اور کہا گیا ہے کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا آزاد کردہ غلام ہے۔
صاحب اسد الغابہ (ابن اثیر) اور صاحب استیعاب (ابن عبدالبر) نے اس کا ذکر صحابہ میں نہیں کیا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 974