وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: وهب رجل لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ناقة فأثابه عليها فقال: «رضيت؟» قال: لا، فزاده فقال: «رضيت؟» قال: لا، فزاده فقال:«رضيت؟» قال: نعم. رواه أحمد وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہبہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو کچھ ہدیہ عنایت فرمایا اور دریافت فرمایا کہ ”کیا تو راضی ہے؟“ اس نے جواب دیا، نہیں! پھر مزید کچھ مرحمت فرما کر پوچھا کہ ”اب تو خوش ہے؟“ اس آدمی نے پھر یہی کہا کہ نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید برآں دے کر دریافت فرمایا کہ ”اب تو راضی ہے؟“ وہ بولا ہاں!۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /295، وابن حبان (الموارد)، حديث:1146.»