تخریج: «أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:94.* إبراهيم بن هشام بن يحي الغساني ضعيف متروك.»
تشریح:
مذکورہ روایت تفصیلاً ابن حبان میں ہے جو کہ سنداً ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے‘ البتہ اس حدیث کے بعض حصوں کے شواہد دیگر کتب احادیث میں موجود ہیں جنھیں محققین نے صحیح کہا ہے‘ انھی میں سے مذکورہ روایات میں بیان کردہ حصہ ہے جسے محققین نے صحیح قرار دیا ہے‘ جس سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
(الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الأمام أحمد:۳۵ /۳۲۷‘ ۳۲۸‘ و صحیح الترغیب والترھیب للألباني:۱۲ /۵۸۱‘ رقم:۲۳۲۰) اس حدیث میں حق گوئی کا حکم ہے‘ خواہ کتنے ہی ناگوار حالات سے دوچار ہونا پڑے‘ حق و صداقت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔