الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
6. باب التفليس والحجر
6. مفلس قرار دینے اور تصرف روکنے کا بیان
حدیث نمبر: 730
وعن ابن كعب بن مالك عن أبيه رضي الله عنهما: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حجر على معاذ ماله وباعه في دين كان عليه. رواه الدارقطني وصححه الحاكم وأخرجه أبو داود مرسلا ورجح إرساله.
سیدنا ابن کعب بن مالک اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو ان کے مال میں تصرف سے روک دیا تھا اور اس کا مال اس قرض کی رقم کے عوض میں فروخت کر دیا جو اس کے ذمہ تھی۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوداؤد نے اسے مرسل روایت کیا ہے اور اس کے مرسل ہونے کو قابل ترجیح ٹھہرایا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 730]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:4 /231، والحاكم:2 /58.* الزهري عنعن.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 730 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 730  
تخریج:
«أخرجه الدارقطني:4 /231، والحاكم:2 /58.* الزهري عنعن.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«ابن کعب رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ ابوالخطاب عبدالرحمن بن کعب بن مالک انصاری مدنی مراد ہیں۔
کبار تابعین میں سے تھے اور ثقہ تھے۔
کہا جاتا ہے کہ عہد نبوی میں پیدا ہوئے اور سلیمان بن عبدالملک کے عہد خلافت میں وفات پائی۔
«‏‏‏‏حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ کعب بن مالک بن ابی کعب۔
انصار کے قبیلۂسلم سے تھے۔
مدینہ کے باشندے اور شاعر تھے۔
ان شعراء میں سے ایک تھے جنھیں شعرائے نبوی کے معزز و مکرم خطاب سے نوازا گیا ہے۔
بیعت عقبہ ثانیہ میں شریک تھے۔
بدر و تبوک کے سوا باقی تمام غزوات میں شریک رہے۔
یہ بزرگ ان تین معزز بزرگ ہستیوں میں سے ایک تھے جو غزوئہ تبوک کے موقع پر پیچھے رہ گئے تھے اور ان کی توبہ دربار الٰہی میں قبولیت کے شرف سے مشرف ہوئی تھی۔
ایک قول کے مطابق ۵۰ہجری میں اور ایک قول کے مطابق ۵۱ ہجری میں‘ ستتر (۷۷) برس کی عمر میں وفات پائی۔
اس وقت یہ بینائی سے محروم ہو چکے تھے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 730