الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
3. باب الربا
3. سود کا بیان
حدیث نمبر: 703
وعن فضالة بن عبيد رضي الله عنه قال: اشتريت يوم خيبر قلادة باثني عشر دينارا فيها ذهب وخرز ففصلتها فوجدت فيها أكثر من اثني عشر دينارا فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏لا تباع حتى تفصل» .‏‏‏‏رواه مسلم.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے خیبر کے روز ایک ہار بارہ دینار میں خریدا۔ اس میں سونا اور پتھر کے نگینے تھے۔ میں نے ان کو الگ کر دیا تو میں نے اس میں بارہ دینار سے زیادہ سونا پایا۔ میں نے اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک ان کو الگ الگ نہ کر لیا جائے، فروخت نہ کیا جائے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب بيع القلادة فيها خرز وذهب، حديث:1591.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 703 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 703  
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساقاة، باب بيع القلادة فيها خرز وذهب، حديث:1591.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی چیز میں سونے کی بنی ہوئی چیز کا جڑاؤ ہو تو اسے الگ کیے بغیر سونے کے عوض فروخت کرنا جائز نہیں کیونکہ جب تک دونوں کو الگ الگ نہیں کیا جائے گا‘ صحیح اندازہ نہیں ہو سکتا کہ جس کے عوض اسے فروخت کیا جا رہا ہے وہ اس کے مساوی ہے یا نہیں؟ امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ اور اکثر علماء کی یہی رائے ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 703