وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه، أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع المضامين والملاقيح. رواه البزار، وفي إسناده ضعف.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مضامین اور ملاقیح کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار، كشف الأستار:2 /87.* صالح بن أبي الأخضر ضعيف وفيه علة أخري.»
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 690
تخریج: «أخرجه البزار، كشف الأستار:2 /87.* صالح بن أبي الأخضر ضعيف وفيه علة أخري.»
تشریح: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق اور دیگر محققین نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ اس مفہوم کی دیگر احادیث سے حدیث میں مذکور دونوں قسم کی خرید و فروخت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے‘ نیز حدیث میں مذکورہ دونوں قسم کی خرید و فروخت ممنوع اور حرام ہونے کا ایک اور سبب بھی موجود ہے کہ یہ بیع مجہول اور دھوکے پر مبنی ہے۔ بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر ہم معنی روایات کی رو سے قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے سبل السلام میں مذکورہ حدیث کی شرح ملاحظہ فرمائیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 690