الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب الطهارة
طہارت کے مسائل
5. باب المسح على الخفين
5. موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 59
وعن عمر رضي الله عنه موقوفا،‏‏‏‏ وعن أنس مرفوعا: «‏‏‏‏إذا توضأ أحدكم فلبس خفيه فليمسح عليهما،‏‏‏‏ وليصل فيهما،‏‏‏‏ ولا يخلعهما إن شاء إلا من الجنابة» .‏‏‏‏ أخرجه الدارقطني والحاكم وصححه.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقف اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے کہ جب تم میں سے کوئی موزے پہن کر وضو کرے تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے اور ان کو پہنے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اگر چاہے تو ان کو نہ اتارے، الایہ کہ غسل جنابت کی ضرورت پیش آ جائے۔
اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني، الطهارة، باب ما جاء في المسح علي الخفين من غير توقيت: 1 /203، 204، والحاكم:1 /181، وتعقيه الذهبي، والحديث حسن موقوفًا وأما المرفوع فسنده ضعيف: فيه مقدام بن داود وهو ضعيف، والحديث ليس علي عمومه بل خصصه الحديث الآتي.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 59 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 59  
لغوی تشریح:
«لَا یَخْلَعْھُمَا» یعنی موزوں کو نہ کھینچے اور پاؤں سے نہ نکالے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 59