تخریج: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب فضل من استمع وأنصت في الخطبة، حديث:857.»
تشریح:
اس حدیث میں نماز جمعہ کی بڑی ترغیب ہے۔
جو شخص غسل کر کے آئے‘ خطیب کے آنے سے پہلے ذکر و عبادت میں مصروف رہے‘ امام خطبہ شروع کرے تو خاموشی سے خطبہ سنے اور نماز جمعہ پڑھے تو اس کے جمعہ سے جمعہ تک اور مزید تین دن کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں‘ خواہ گناہ صغیرہ ہوں یا کبیرہ۔
لیکن جمہور صرف صغیرہ گناہوں کی معافی کے قائل ہیں۔
لیکن حدیث سے جمہور کے موقف کی تائید نہیں ہوتی۔
وَاللّٰہُ أَعْلَمُ۔