الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
11. باب صلاة المسافر والمريض
11. مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حدیث نمبر: 352
وعن جابر رضي الله عنه قال: عاد النبي صلى الله عليه وآله وسلم مريضا فرآه يصلي على وسادة فرمى بها وقال: «‏‏‏‏صل على الأرض إن استطعت وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك» .‏‏‏‏ رواه البيهقي وصحح أبو حاتم وقفه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض کی عیادت فرمائی تو دیکھا کہ وہ تکیہ پر نماز پڑھ رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تکیہ دور پھینک دیا اور فرمایا کہ زمین پر نماز پڑھ اگر تمہارے بس میں ہے ورنہ سر کے اشارے سے پڑھ لے۔ اور اپنے سجدوں کو اپنے رکوع سے نیچے کرو۔ (یعنی سجدہ میں رکوع کی نسبت زیادہ جھکو)۔
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور ابوحاتم نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «تقدم261.»