وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قام في شهر رمضان ثم انتظروه من القابلة فلم يخرج وقال: «إني خشيت أن يكتب عليكم الوتر» . رواه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان میں قیام فرمایا پھر اگلے دن کے لئے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے باہر تشریف نہ لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وتر کی نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔“ اس کو ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الإحسان): 4 /62-64، حديث:1 / 2401-2406.* عيسي بن جارية حسن الحديث علي الراجح كما حققته في نور المصابيح، والحمد لله.»