تخریج: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:726.»
تشریح:
ان دو رکعتوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔
اتباع سنت کے جذبے کے تحت ان کو پڑھنا چاہیے۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری کوئی سورت پڑھنا ممنوع ہے بلکہ مذکورہ سورتوں کا پڑھنا مستحب اور مسنون ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی صبح کی سنتوں میں ان دونوں سورتوں کے علاوہ کوئی اور حصہ تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔
دیکھیے:
(صحیح مسلم‘ صلاۃ المسافرین‘ حدیث:۷۲۷)