وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: كنا نحزر قيام رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في الظهر والعصر فحزرنا قيامه في الركعتين الأوليين من الظهر قدر: (الم تنزيل) السجدة. وفي الأخريين قدر النصف من ذلك. وفي الأوليين من العصر على قدر الأخريين من الظهر والأخريين على النصف من ذلك. رواه مسلم.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم ظہر اور عصر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت کا اندازہ لگایا کرتے تھے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں رکعتوں میں کتنا قیام فرماتے تھے) ہم نے اندازہ لگایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں میں اتنا قیام فرماتے جتنی دیر میں سورۃ «الم السجدة» کی تلاوت کی جا سکے اور آخری دونوں رکعتوں میں پہلی دونوں سے نصف کے برابر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں ظہر کی آخری دونوں رکعتوں کے برابر اور عصر کی آخری دونوں میں عصر کی پہلی دو رکعتوں سے نصف۔ (مسلم)[بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب القراءة في الظهر والعصر، حديث:452.»