الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
2. باب الأذان
2. اذان کا بیان
حدیث نمبر: 149
وعن جابر بن سمرة قال: صليت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم العيدين غير مرة ولا مرتين بغير أذان ولا إقامة. رواه مسلم. ونحوه في المتفق عليه عن ابن عباس رضي الله عنهما وغيره.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک، دو مرتبہ نہیں متعدد مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عیدین پڑھی ہے۔ اس کیلئے نہ اذان کہی جاتی تھی اور نہ ہی اقامت۔
اس روایت کو مسلم نے روایت کیا ہے اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 149]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة العيدين، حديث:887، وحديث ابن عباس أخرجه مسلم، صلاة العيدين حديث:886، والبخاري، العيدين، حديث: 960.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 149 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 149  
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ دور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عیدین کی نمازیں باجماعت ادا کی جاتی تھیں۔ لیکن ان کے لیے اذان کہی جاتی تھی نہ اقامت۔ امت کا عمل بھی اسی پر ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 149