وعن أبي محذورة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أعجبه صوته فعلمه الأذان. رواه ابن خزيمة.
سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی آواز بہت پسند آئی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کو) اذان کی تعلیم خود دی (اذان سکھائی)۔ (ابن خزیمہ)[بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 148]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة: 1 /195، حديث:377.»
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 148
فوائد و مسائل: ➊ یہ حدیث اس بات کا ثبوت ہے کہ مؤذن کے انتخاب اور تقرر میں آواز کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ ➋ اچھی آواز دلوں پر اثر رکھتی ہے اور اپنا اثر دکھائے بغیر نہیں رہتی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 148