الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب الجامع
متفرق مضامین کی احادیث
5. باب الترغيب في مكارم الأخلاق
5. مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1331
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اللهم كما حسنت خلقي فحسن خلقي» ‏‏‏‏ رواه أحمد وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الٰہی جس طرح تو نے میری تخلیق کو خوب اچھا بنایا ہے۔ اس طرح میرے اخلاق کو اچھا اور حسین بنا دے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1331]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد: 1 /403، وابن حبان(الموارد)، حديث:2423، وسنده حسن وله شاهد عندأحمد:6 /68، 155.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1331 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1331  
تخریج:
«أخرجه أحمد: 1 /403، وابن حبان(الموارد)، حديث:2423، وسنده حسن وله شاهد عندأحمد:6 /68، 155.»
تشریح:
1. مذکورہ دعا کی بابت ہمارے ہاں معروف ہے کہ یہ آئینہ دیکھنے کی دعا ہے جبکہ وہ روایت جس میں آئینہ دیکھنے کی صراحت ہے‘ وہ ضعیف ہے۔
بنابریں اس دعا کو آئینہ دیکھنے کے ساتھ خاص کرنا درست نہیں بلکہ مطلقاً کسی بھی وقت یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے‘ آئینہ دیکھتے وقت یا اس کے علاوہ بھی۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۶ /۳۷۳‘ ۳۷۴ و۴۰ /۴۵۷‘ ۴۵۸) 2.آپ تو تخلیق اور اخلاق کے لحاظ سے کائنات میں سب سے افضل و اعلیٰ تھے۔
آپ کی یہ دعا دراصل اس نعمت کے دوام اور امت کو تعلیم دینے کے لیے تھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1331