4. برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
حدیث نمبر: 1313
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم» أخرجه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بندوں میں سے اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ بندہ وہ ہے سب سے زیادہ جھگڑالو ہو۔“(مسلم)[بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، العلم، باب في الألد الخصم، حديث:2668.»
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1313
تخریج: «أخرجه مسلم، العلم، باب في الألد الخصم، حديث:2668.»
تشریح: 1. لڑنے جھگڑنے میں شدت اور حد سے تجاوز کرنا شریف لوگوں کا کام نہیں۔ یہ ان لوگوں کا کام ہے جو اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض ہیں۔ 2. شدت اور حد سے تجاوز دونوں حرام ہیں مگر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جائز حد تک جھگڑا جا سکتا ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1313