الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب الجامع
متفرق مضامین کی احادیث
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
4. برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
حدیث نمبر: 1293
وعن قطبة بن مالك رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم جنبني منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء والأدواء» ‏‏‏‏ أخرجه الترمذي وصححه الحاكم واللفظ له.
سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیہ کلمات فرمایا کرتے تھے «اللهم جنبني منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء والأدواء» ‏‏‏‏ الٰہی! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور یہ الفاظ اسی کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1293]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الدعوات، باب دعاء أم سلمة، حديث:3591، والحاكم:1 /532 وصححه علي شرط مسلم.»

   جامع الترمذياللهم إني أعوذ بك من منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء
   بلوغ المراماللهم جنبني منكرات الاخلاق والاعمال والاهواء والادواء

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1293 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1293  
تخریج:
«أخرجه الترمذي، الدعوات، باب دعاء أم سلمة، حديث:3591، والحاكم:1 /532 وصححه علي شرط مسلم.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ برے اخلاق‘ برے اعمال‘ بری خواہشات اور بری بیماریوں سے محفوظ رہنے کی ہر وقت اللہ سے دعا کرتے رہنا چاہیے کیونکہ ان امور سے اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں بچا جا سکتا۔
راویٔ حدیث:
«حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ قطبہ بن مالک ‘ بنو ثعلبہ بن سعد بن ذبیان سے ہونے کی وجہ سے ثعلبی کہلائے اور ذبیان کی طرف نسبت کی وجہ ذبیانی بھی کہلاتے تھے۔
کوفہ سے تعلق تھا۔
ان کے بھتیجے زیاد بن علاقہ نے ان سے احادیث نقل کی ہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1293   

   الشيخ عبدالسلام بن محمد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1293  
تخريج:
«صحيح»
[ترمذي 3591]،
[حاكم 532]،
البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔ دیکھئے: [صحيح الترمذي 2840]
مفردات:
«جَنِّبْ» باب تفعیل کا مصدر ہے، «تجنيب» کا معنی دور رکھنا ہے۔
«أَخْلَاقٌ» - «خُلُق» کی جمع ہے۔
«أَهْوَاء» «هَوًي» کی جمع ہے اور
«أَدْوَاء» ۔ «داءٌ» کی جمع ہے۔

فوائد:
برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے کیا مراد ہے؟
آدمی کی وہ عادتیں جو اس کی پیدائشی عادتوں کی طرح پختہ ہو جائیں «اخلاق» کہلاتی ہیں۔
ایک شاعر کہتا ہے
«كذاك ادبت حتي صار من خلقي . . . اني وجدت ملاك الشيمة الادبا»
مجھے اسی طرح ادب سکھایا گیا، یہاں تک کہ وہ میری طبعی عادت بن گیا ہے، میں نے تمام خصلتوں کا اصل ادب کو پایا ہے۔
برے اخلاق وہ ہیں جو شریعت کی نظر میں برے ہیں اور جنہیں انسانی عقل اور فطرت بھی برا جانتی ہے مثلاً حسد، کینہ، جھوٹ، خیانت، دھوکا، سنگدلی، بخل، بزدلی، بے صبری وغیرہ اس کے مقابلے میں اچھے اخلاق ہیں مثلاً بردباری، عفو، سخاوت، صبر، رحم، لوگوں کے کام آنا، ان کی تکالیف اٹھانا اور ان سے احسان وغیرہ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برے اخلاق سے پناہ مانگی اور اچھے اخلاق کے حصول کے لئے دعا کی چنانچہ نماز کے افتتاح کی دعا میں ہے:
«واهدني لاحسن الاخلاق لا يهدي لا حسنها الا انت واصرف عني سيئها لا يصرف عني سيئها الا انت»
اور مجھے بہترین اخلاق کی ہدایت دے (کیونکہ) سب سے اچھے اخلاق کی ہدایت تیرے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا اور برے اخلاق مجھ سے ہٹا دے (کیونکہ) مجھ سے برے اخلاق کو تیرے علاوہ کوئی نہیں ہٹا سکتا۔
برے اعمال سے مراد وہ تمام کام ہیں جو شریعت کی نظر میں برے ہیں اور فطرت انسانی بھی اگر مسخ نہ ہو گئی ہو تو انہیں برا جانتی ہے۔ مثلا قتل ناحق، زنا، چوری، بہتان وغیرہ۔
بری خواہشات وہ ہیں جن کے پیچھے اگر انسان لگ جائے تو دنیا اور آخرت میں اس کا انجام برا ہو۔ بری بیماریاں جو انسان کو ذہنی یا جسمانی طور پر بےکار کر دیں لوگوں کو اس سے نفرت دلانے کا باعث ہوں جیسے برص، جذام، عشق، جنون، فالج وغیرہ۔
   شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث/صفحہ نمبر: 192   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3591  
´ام سلمہ رضی الله عنہا کی دعا کا بیان`
زیاد بن علاقہ کے چچا قطبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء» اے اللہ! میں تجھ سے بری عادتوں، برے کاموں اور بری خواہشوں سے پناہ مانگتا ہوں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3591]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! میں تجھ سے بری عادتوں،
برے کاموں اور بری خواہشوں سے پناہ مانگتا ہوں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3591