تخریج: «أخرجه مسلم، الحج، باب جواز الاِشتراك في الهدي، حديث:1318.»
تشریح:
سات افراد کی طرف سے اونٹ یا گائے ذبح کرنے کا یہ ضابطہ و اصول حج اور عمرہ سے متعلق ہے۔
بنابریں حج اور عمرہ میں گائے اور اونٹ دونوں میں صرف سات افراد ہی شریک ہوں گے۔
جبکہ عام قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے بھی جائز ہے۔
چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہم سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔
قربانی کا وقت آگیا تو ہم گائے میں سات آدمی شریک ہوئے اور اونٹ میں دس آدمی۔
(جامع الترمذي‘ الأضاحي‘ حدیث: ۹۰۵‘ و ۱۵۰۱‘ وسنن ابن ماجہ‘ الأضاحي‘ حدیث: ۳۱۳۱)