وعن شداد بن أوس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إن الله كتب الإحسان على كل شيء فإذا قتلتم فأحسنوا القتلة وإذا ذبحتم فأحسنوا الذبحة وليحد أحدكم شفرته وليرح ذبيحته» . رواه مسلم.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض قرار دیا ہے لہذا جب تم قتل کرو تو عمدہ و اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو احسن طریقہ سے ذبح کرو اور تم میں سے ہر کسی کو چاہیئے کہ اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے۔“(مسلم)[بلوغ المرام/كتاب الأطعمة/حدیث: 1157]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب الأمر بإ حسان الذبح والقتل...، حديث:1955.»