تخریج: «أخرجه البخاري، فرض الخمس، باب ومن الدليل علي أن الخمس لنوائب المسلمين، حديث:3135، ومسلم، الجهاد والسير، باب الأنفال، حديث:1750 /40.»
تشریح:
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مجاہد کو یہ نفلی حصہ عنایت نہیں فرمایا کرتے تھے بلکہ صرف مخصوص مجاہدین کو کسی خاص مصلحت کی وجہ سے دینا مناسب خیال فرماتے‘ پھر جنھیں یہ حصہ دیتے انھیں بھی مساوی طور پر نہ دیتے بلکہ خدمت اور مصلحت کے لحاظ سے کم و بیش دیتے تھے۔
2.اس سے معلوم ہوا کہ آج بھی خاص خدمات انجام دینے والے مجاہدین کو سربراہ مملکت یا امیر لشکر خصوصی انعامات دے سکتا ہے‘ مثلاً: مختلف قدر و قیمت کے تمغے‘ نشانات‘ نقد انعام وغیرہ۔
3. اس سے مجاہدین اور غازیانِ اسلام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔