الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


بلوغ المرام
كتاب الحدود
حدود کے مسائل
4. باب حد الشارب وبيان المسكر
4. شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 1070
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل مسكر خمر وكل مسكر حرام» ‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الحدود/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب بيان أن كل مسكر خمر، حديث:2003.»

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1070 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1070  
تخریج:
«أخرجه مسلم، الأشربة، باب بيان أن كل مسكر خمر، حديث:2003.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے‘ وہ عصیر کی شکل میں ہو یا نبیذ کی صورت میں‘یا کسی اور شکل و صورت میں ہو۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1070