4. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”اللہ تعالیٰ نے ماں کی نافرمانی کو حرام قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 1757
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ عزوجل نے تم پر ماؤں کی نافرمانی، لڑکیوں کا زندہ گاڑھ دینا (جیسے کفار کیا کرتے تھے) اور نہ دینا (اس کو جس کا دینا ہے مال ہوتے ہوئے) اور مانگنا (اس چیز کا جس کے مانگنے کا حق نہیں) کو تم پر حرام کر دیا ہے۔ اور تین باتوں کو برا جانتا ہے (گو اتنا گناہ نہیں جتنا پہلی تین باتوں میں ہے) بےفائدہ بولنا اور بہت زیادہ سوال کرنا اور مال کو برباد کرنا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1757]