36. روزہ رکھنے میں اپنے جسم کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 962
سیدنا انس رضی اللہ عنہ اس روایت میں کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما جب بوڑھے ہو گئے تو کہا کرتے تھے کہ اے کاش! میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی (ہر ماہ میں تین روزے رکھنے کی) اجازت قبول کر لی ہوتی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 962]