سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ایک شخص(عبدالعزیز بن رفیع) نے پوچھا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتائیے جو آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز آٹھویں ذوالحجہ کے دن کہاں پڑھی؟ تو انہوں نے کہا ”منیٰ میں“ اس شخص نے دوبارہ پوچھا کہ کوچ کے دن (بارہویں تاریخ کو) عصر کی نماز کہاں پڑھی؟ تو انہوں نے کہا ”ابطح میں۔“ پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم ویسا ہی کرو جس طرح تمہارے سردار لوگ کریں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 828]