سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ذوالحلیفہ سے تلبیہ (لبیک) کہنا شروع کر دیتے اور حرم میں پہنچ کر رک جاتے، ذی طویٰ مقام پر پہنچ کر صبح ہونے تک رات بسر کرتے، پھر جب نماز فجر پڑھ لیتے تو غسل فرماتے اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 787]