21. جو شخص غم کی حالت میں کسی مقام پر بیٹھ جائے کہ اس (کے چہرے پر) رنج کے آثار معلوم ہوں۔
حدیث نمبر: 660
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زید بن حارثہ اور جعفر اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہما کی شہادت کی خبر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ پر رنج کا اثر معلوم ہوتا تھا اور میں کواڑ کی درز سے دیکھ رہی تھی۔ اتنے میں ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی عورتوں کا اور ان کے رونے کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ انہیں منع کرے۔ چنانچہ وہ گیا اور اس نے منع کیا۔ پھر وہ دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ وہ نہیں مانتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں منع کرو۔“ چنانچہ وہ گیا اور منع کیا۔ پھر تیسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! وہ مجھ پر غالب آ گئیں، میرا کہا نہیں مانتیں۔ تو ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا کر ان کے منہ میں خاک ڈال دے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 660]