6. حاکم جب اجتہاد کرے تو اس کے ثواب کا بیان خواہ اجہتاد میں خطا ہو یا صحت ہو۔
حدیث نمبر: 2218
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب حاکم حکم لگانے میں اجتہاد کرتا ہے اور وہ اس میں درست ہوتا ہے تو اس کے لیے دگنا ثواب ہے اور جب حکم لگانے میں اجتہاد کرتا ہے اور اس سے خطا ہو جاتی ہے تو اس کے لیے اکہرا (ایک گنا) ثواب ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2218]