سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت قریب ہو گی تو مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا (بلکہ بالکل سچ ہو گا) اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے اور جو بات نبوت میں سے ہوتی ہے وہ کبھی بھی جھوٹ نہیں ہو سکتی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2182]