الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ المنافقون
1. اللہ تعالیٰ کے قول ”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ منافقین آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں ”(سورۃ المنافقون: 1) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1791
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ایک غزوہ میں تھا کہ میں نے عبداللہ بن ابی ابن سلول کو اپنے کانوں سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو خرچ و خیرات وغیرہ نہ دو یہاں تک کہ وہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں اور اگر ہم اس لڑائی سے لوٹ کر مدینہ پہنچے تو عزت والا ذلیل کو نکال دے گا (یعنی ہم انھیں نکل دیں گے) میں نے یہ بات اپنے چچا یا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بتائی تو انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا، میں نے جو بات تھی کہہ دی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں کو بلوا بھیجا (ان سے پوچھا کہ تو) انھوں نے حلف اٹھا لیا کہ ہم نے ایسا نہیں کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جھوٹا کہا اور اس کی تصدیق کی۔ مجھے ایسا رنج ہوا کہ کبھی نہ ہوا تھا، میں اپنے گھر میں بیٹھ رہا۔ میرے چچا نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے جھوٹا کہا اور تجھ پر غصہ ہوئے؟ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت جب آپ کے پاس یہ منافق آتے ہیں نازل ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوا بھیجا پھر پوری آیت سنائی اور فرمایا: اے زید! بیشک اللہ نے تجھے سچا کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1791]