الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
19. انصار کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1555
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بعاث کا دن وہ دن تھا جو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے پیشتر لایا (اس میں بڑی مصلحت تھی) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو انصار کا یہ حال تھا کہ ان میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی، ان کے سردار کچھ مقتول اور کچھ زخمی تھے، اللہ نے اس دن کو آگے کیا اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لاتے ہی مسلمان ہو جائیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1555]